28 اگست 2014 - 16:53
شام میں نئے تعلیمی سال کا آغاز، طلباء کی تیاری جاری

شام میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کی مناسبت سے کلاسوں میں شرکت کرنے کیلئے طلباء کی تیاری جاری ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام میں داعش دہشتگردوں کے ہاتھوں سینکڑوں کی تعداد میں اسکول و مدارس تباہ کئے جانے کے باوجود پینتالیس لاکھ طلباء، حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں کے ساتھ بیس ستمبر سے شروع ہونے والے نئے سیشن کی تیاری کررہے ہیں۔ شام کے تعلیم و تربیت کے نائب وزیر نے شام میں بائیس ہزار اسکول و مدارس میں سے پانچ ہزار اسکول و مدارس کی، بند ہونے والی تعلیمی سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریبا تین ہزار اسکول و مدارس مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں اور حکومت کی جانب سے ابتک ایک ہزار چھ سو ترپن مدارس کی تعمیر نو عمل میں آچکی ہے۔ انھوں نے شام میں اسکول و مدارس پر دہشتگرد گروہوں کے حملوں کو ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ قرار دیا اور کہا کہ دشمن نے شام کو نہ صرف فوجی لحاظ سے بلکہ ثقافتی اعتبار سے بھی نشانہ بنایا ہے۔

.......

/169